اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے پیر کو پنجگراں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں 3گھر ، 9 کمرے،4بیت الخلاء، 4چاردیواریاں ، بھینسوں کے باڑے،نئی اور کچی تعمیرات کو مسمار کے کے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی جبکہ موقع پرموجود تعمیراتی مٹیریل بھی ضبط کرلیا گیا۔دوسری جانب عوامی شکایات پرلہتراڑ روڈ، کھنہ پل،تڑامڑی اور ترلائی میں بھی آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں کے اطراف، رائٹ آف وے،گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں پر کی گئی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔اس دوران کچے پکی تجاوزات ، پھل وسبزی اور پولٹری کے اسٹالز، ریڑھیاں، ڈھابے، اسٹالز ، ٹک وپنکچر شاپس،ٹی اسٹال سمیت دیگر تجاوزات کو مسمار کرکے موقع پرموجود سامان ضبط کرکے سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ۔