• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی کے روایتی انداز میں چوکوں چھکوں کی بارش میں بولر بے حال دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ہائی اسکورنگ میچوں میں جہاں شرجیل خان نے سنچری بنائی وہیں وہاب ریاض نے پی ایس ایل کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 17رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔نوجوان حیدر علی بھی ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

پی ایس ایل میں نوجوان اور غیر معروف کرکٹرز بھیپر فار منس دکھا رہے ہیں۔شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم پاکستان انڈر 19 ٹیم سے ہوتے ہوئےاب پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں ہیں جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں او ر مسلسل متاثر کن کارکردگی دکھا رہا ہے۔صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع گاؤں کھو آوڑ خان دھانی میں ایک لڑکا کھیتی باڑی میں اپنے والد اور بھائی کا ہاتھ بٹاتا تھا۔ 

مگر اسے جب بھی موقع ملتا وہ ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنا شروع کر دیتا۔ والد کو ان کا کرکٹ کھیلنا پسند نہیں تھا اور وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا پڑھ لکھ کر سرکاری افسر بنے۔یہ کہانی ہے پی ایس ایل 2021 میں اپنا پی ایس ایل کریئر شروع کرنے والے شاہنواز دھانی کی۔ اور یہ کہانی کوئی زیادہ نئی نہیں ہے۔ پاکستان میں شاید لاکھوں گھر ایسے ہی ہوں گے جہاں متوسط طبقے کے والدین اپنے بچوں کے مستحکم مستقبل کے لیے کوشش کرتے ہیں کہ وہ ایسا کریئر چنیں جہاں اتار چڑھاؤ کم ہی ہو۔ 

پروفیشنل کھیل میںایسا کریئر نہیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے مقابلے زور وشو سے جاری ہیں۔ لیکن شائقین کرکٹ کو سب سے بڑی تشویش میچوں کے نتائج پر ہے۔جو ٹیم ٹاس جیت رہی ہے وہی میچ بھی جیت رہی ہے۔

ٹیمیں بڑے سے بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام ہیں۔اوس ضرور گر رہی ہے لیکن دن میں ہونے والے میچ میں بھی بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیت رہی ہے۔ دفاعی چیمپئن بابر اعظم کی 90 رنز کی ناقابلِ تسخیر اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔کراچی کنگز نے تین وکٹ پر 196 رنز بنائے۔ اس بڑے ہدف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی پہلی بال پر ہی پورا کر لیا۔ جبکہ سرفراز احمد کے81رنز کے باوجود کوئٹہ 198رنز بناکر پشاور زلمی سے میچ ہار گئی تھی ۔

میچ کے دوران وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی رنز بنانے کی اوسط متاثر نہیں ہوئی۔پچاس فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت مل گئی ہے ، ٹکٹوں کی فروخت عام شائقین کی دسترس سے باہر ہے۔اس لئےکہ آن لائن سسٹم پیچیدہ بھی ہے اسے سادہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی ٹکٹ خرید سکے۔احسان مانی کے چیئرمین بننے کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا آئین متعارف کیا ہے جس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ہمیشہ کے لئے بند کرکے ایسوسی ایشن کا نظام متعارف کرایا گیا ہے لیکن سوا دو سال بعد جب کراچی میں پی ایس ایل جاری ہے، بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 16 کے تحت بی او جی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دے دی ہے۔فرسٹ بورڈز کی منظوری ایک سالہ مدت کے لیے دی گئی ہے۔

اس مدت کے دوران، یہ فرسٹ بورڈز ماڈل آئین برائے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منیجمنٹ کمیٹیز کو سونپی جانی والی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس میں روز مرہ کے معاملات چلانے اور کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کے ابتدائی عمل کی نگرانی کرنا بھی شامل ہے، ان ذمہ داریوں میں کرکٹ ایونٹس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ہر فرسٹ بورڈ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان اعلیٰ پائے کے افراد کو شامل کیا گیا ہے کہ جن سے پی سی بی کو یقین ہے کہ وہ منتخب شدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بروقت اور بآسانی اختیارات منتقل کردیں گے۔احسان مانی کہتے ہیں کہ عبوری مدت کے لئے جن لوگوں کا تقرر کیا گیا ہے اس میں سیاسی شخصیات شامل نہیں ہیں۔

ایسوسی ایشن کو اپنے سی ای او،ہیڈ آف کرکٹ آپریشنزاکاونٹنٹ کا تقرر کرنا ہے۔ہر ایسو سی ایشن کے ساتھ 15.16بڑے شہر ہوں گے جبکہ ایک سو کے قریب کوچز کا تقرر ہوگا جن میں سابق کھلاڑیوں کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سےکلبوں کی آن لائن رجسٹریشن پراسس شروع ہورہا ہے۔سٹی کرکٹ کے ٹرائلز مارچ میں ہوں گے جس میں90ٹیمیں شریک ہوں گی ،پاکستان کرکٹ بورڈ کلبوں کی رجسٹریشن کا آغاز آئندہ ماہ سے کررہا ہے۔جو کلب سال 18-2017 اور 19-2018 میں فضل محمود کلب ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکا ہوگا، اسے ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔ 

ایسے کلب جنہوں نے ان مندرجہ بالا ایونٹ میں شرکت نہیں کی اور وہ اہلیت کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتےانہیں ووٹنگ رائٹس دوسری اسکروٹنی کے بعد ملیں گے تاہم پلیئنگ رائٹس تمام کلبز کے پاس ہوں گے۔بی او جی نے الیکشن کے ضابطے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے بائی لاز میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ 

بی او جی کو بتایا گیا کہ مئی کے آخر سے شروع ہونے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں پی سی بی تمام متعلقہ فرسٹ بورڈز کی معاونت کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹس ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے ٹیموں کی تیاری میں مدددیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس:چیئرمین نے بی او جی کو انٹرنیشنل معاملات، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بی او جی کو کرکٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ، ہائی پرفار منس کے ایونٹس اور پاکستان سپرلیگ 2021 شامل تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند جانے مانے اور زیادہ تر غیر معروف لوگوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے عبوری سیٹ اپ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔عبدالرقیب ،کرنل نوشاد علی اور آفتاب بلوچ ماضی کے کرکٹرز ہیں اور کرکٹ سیٹ اپ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

کچھ لوگ ماضی میں بھی کرکٹ کی سیاست میں شامل رہے ہیں لیکن ان لوگوں کو بڑا چیلنج ملا ہے دیکھنا ہے کہ عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ لوگ پاکستان کرکٹ کو کس طرح چلاتے ہیں۔پی سی بی نے ایسوسی ایشن کو سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرایا ہے۔کلب کرکٹ اور سٹی کرکٹ کے تحت اگلے سیزن کی نئی سلیکشن میں مدد ملے گی۔ٹیمیں پی سی بی اور لوکل ایسوسی ایشن کی سلیکٹر ز بنائیں گے۔

گذشتہ سال نعمان علی ،عمران بٹ اور زاہد محمود کو سلیکٹرز نے منتخب نہیں کیا تھا لیکن ان کی سلیکشن ندیم خان،مصباح الحق اور راشد لطیف نے کی تھی تینوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔پی سی بی کا دعوی ہے اب سلیکشن مزید شفاف انداز میں ہوگاجس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین