• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: PPP کا آج عشائیہ، کون کون شریک ہو گا؟

سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے جاری ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج اراکینِ قومی اسمبلی کو عشائیہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عشائیے میں سربراہ جے یو آئی ف و پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں دیگر پی ڈی ایم قائدین شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز عشائیے میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مصروفیت کے باعث مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے پیپلز پارٹی کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل صبح اسلام آباد پہنچیں گے، اس لیے وہ بھی پیپلز پارٹی کے عشائیے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

تازہ ترین