• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کو اونٹ نے ڈرا کر بھاگنے پر مجبور کردیا

معروف بھارتی اداکارہ شریا سرن پر اچانک اونٹ نے حملہ کردیا جس سے وہ ڈر کر بھاگنے پر مجبور ہوگئیں تاہم اداکارہ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

شریا سرن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھاس پر بیٹھی ہیں اور ان کے آگے اور پیچھے ایک ایک اونٹ گھاس چر رہے ہیں۔ کچھ دیر میں شریا کے سامنے موجود اونٹ اچانک تیزی سے ان کی جانب بڑھتا ہے تاہم اداکارہ بچ کر دوسری طرف نکلنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔


بعد ازاں اداکارہ نے ایک اور ویڈو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اونٹ کو پیار کر رہی ہیں۔

شریا سرن متعدد تلگو فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے چند بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ ان دنوں اپنے شوہر آندری کوشیو کے ساتھ پیرو کے تاریخی مقام ماچو پیچو میں چھٹیاں منارہی ہیں۔

تازہ ترین