• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سیاسی جماعت ایسے لوگوں کو سامنے لائے جو وفادار ہوں، شازیہ مری


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہرسیاسی جماعت ایسے لوگوں کو سامنے لائے جو وفادار ہوں، جسٹس (ر)ناصرہ جاویداقبال نے کہا کہ آئین میں اوپن بیلٹ کی گنجائش نہیں ہے۔ اگر ووٹ قابل شناخت ہوگا تو مزید وقت ضائع ہوگا،پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین 18سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے ہے ۔ پاکستان میں دس کروڑ افراد 18سال سے زائد عمر کے ہیں اگر ہم ستر فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے میں کامیاب ہوگئے تو کورونا وبا پرمزید قابوپایا جاسکے گا۔ رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی مضبوط سینیٹ امیدوار ہیں انہوں نے حکومتی لوگوں سے بھی رابطہ کیا ہے ۔یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کیا ہوگا البتہ ہمیں امید ہے ہم فتح سے ہمکنار ہوں گے ۔سینیٹ کاووٹ خفیہ ہے، ہر سیاسی جماعت ایسے لوگوں کو سامنے لائے جو وفادار ہوں اور کہیں اورووٹ نہ ڈالیں ۔ پی ٹی آئی نے ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جن سے پارٹی کے اپنے لوگ مطمئن نہیں ہیں ۔نااہل حکومت مسلط کردی گئی ہے جلد عوام کو چھٹکارا دلائیں گے ۔پی ڈی ایم اپنے مقاصد حاصل کرے گی ۔ جسٹس (ر)ناصرہ جاویداقبال نے کہا کہ آئین میں اوپن بیلٹ کی گنجائش نہیں ہے۔ اگر ووٹ قابل شناخت ہوگا تو مزید وقت ضائع ہوگا ۔سپریم کورٹ نے جو تشریح کی ہے وہ اپنی جگہ لیکن الیکشن کمیشن کے پاس سینیٹ الیکشن میں ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں۔سپریم کورٹ نے آئین کی تشریح کی ہے اورالیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانے کی ہدایات دی ہیں۔سینئر تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کرتی ہیں ایسا پہلی بار نہیں ہورہا ۔ایک طرف حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رکھا ہے جبکہ دوسری جانب دونوں بیٹھ کر پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیتے ہیں ۔ایسا اس لئے ہوا کیوں کہ دونوں کے سیاسی مفادات ہیں۔مریم نوازنے ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگایا لیکن انہوں نے اپنے ایم پی ایز کے ووٹ کو عزت نہیں دی اور پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ،ثابت ہوگیا کہ سب کو اپنا مفاد عزیزہے ۔

تازہ ترین