• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے آہنی سیف لے اڑے، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہو گئے۔ اسلام آباد سے بھی دو کاریں اور تین موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ صادق آبادکو تنویر نے بتایاکہ 4 نامعلوم مسلح افراد زبردستی گھر میں گھس آئے اور ہم سب کو ایک کمرےمیں بند کر دیا ، ملزم آہنی سیف اٹھا کر گاڑی میں رکھ کر لے گئے جس میں 12لاکھ روپے، طلائی زیورات 30 تولے اور ڈیفنس ہائوسنگ سرٹیفکیٹس مالیتی 13 لاکھ روپے تھے۔ تھانہ رتہ امرال نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 36 ہزارروپے چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے 2 موبائل، 15 ہزار روپے اور موٹرسائیکل کی چابی چھیننے، دوسرے واقعہ میں موبائل اور 6 ہزارروپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل مالیتی 75 ہزارروپے چھیننے، دوسرے واقعہ میں اسلحہ کی نو ک پر موبائل چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 30ہزارروپے چھیننے، تھانہ ریس کورس نے 2موبائل اور ایک لاکھ 27ہزارروپے چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے40ہزارروپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلانے رکشہ روک کر اسلحہ کی نوک پر خاتون کےکان پھاڑتے ہوئے بالیاں کھینچ کراتارنے اور ہار سیٹ مالیتی4لاکھ روپے وموبائل چھیننے، تھانہ صدرواہ نے اسلحہ کی نوک پر 7چوڑیاں اور1انگوٹھی مالیتی6لاکھ50ہزارروپے، 13ہزارروپے اور موبائل چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے بٹوا چھیننےجس میں 2500 روپے اور موبائل فون تھا، تھانہ کہوٹہ نےگن پوائنٹ پر 34500 روپے،3 موبائل ، اے ٹی ایم کارڈ،2 شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی چابی چھیننے، تھانہ سٹی نے پرس چوری جس میں 32ہزارروپے اور موبائل تھا، تھانہ نیوٹاؤن نے5 واقعات میں پانچ موبائل چھیننے، تھانہ صادق آبادنے 2 موبائل چوری ، گھرکے تالے توڑکر 4انگوٹھیاں طلائی اور 23ہزار روپے چوری، تیسرےواقعہ میں 2 موبائل چوری ، تھانہ صادق آباد نے 3 موبائل چوری، تھانہ کینٹ نےموبائل اور11ہزارروپے چھیننے، دوسرے واقعہ میں موبائل چوری، تھانہ ویسٹریج نے موبائل چوری، تھانہ ویسٹریج نے موبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے گھر کے تالے توڑ کر 12تولے سونا اوراڑھائی لاکھ روپے چوری، تھانہ سول لائن نے پرس چھیننے،جس میں 10ہزارروپے اور موبائل تھا، دوسرے واقعہ میں موبائل ،لیپ ٹاپ ، ٹیب اور ہارڈ ڈسک چوری ، تھانہ ائرپورٹ نے ڈیڑھ تولہ زیور،50ہزارروپے ایل سی ڈی اور گھریلو سامان مالیتی23ہزار روپے چوری ، تھانہ مورگاہ نے موبائل چوری ، تھانہ ٹیکسلا نےپرس چوری ،جس میں چوڑیاں اور انگوٹھیاں مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اور 10ہزارروپےتھے، تھانہ صدرواہ نے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے سات تولہ طلائی زیورات اور 12لاکھ روپے چوری، تھانہ گوجرخان نےسکول کے تالے توڑکر لیپ ٹاپ ، پرنٹر ، الیکٹر ک واٹر کولر ، صوفہ سیٹ ، 2 چئیرز ، 4 پلاسٹک کرسیاں ،2 مائیکروسکوپ اور سائنس کے دیگر 9آلات اور 2 پنکھے چوری ، تھانہ جاتلی نے موبائل چوری، تھانہ صدربیرونی نے دکان کے تالے توڑکرپیتل کا سامان مالیتی 3 لاکھ روپے چوری ، تھانہ صدربیرونی نےگھرکے تالے توڑکر سونے کی بالیاں ،طلائی انگوٹھی ، کیمرہ، کمبل ،کمپوٹر،کنگ رینج،استری ، سنڈوچ مشین اور گھر کی تمام ٹو ٹیاں چوری ، تھانہ روات نے گھرکے تالے توڑ کر طلائی زیورات مالیتی 20 لاکھ روپے چوری ، طلائی زیورات اور45ہزار روپے چوری، کراچی کمپنی پولیس نے خنجر کی نوک پرنقدی اور موبائل فون مالیتی پندرہ ہزار روپے چھیننے، سبزی منڈی پولیس نے کیرج فیکٹری گرائونڈ کے قریب سے موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھیننے، رمناپولیس نے نقدی اور مختلف زیورات کل مالیتی 7 لاکھ 50ہزار روپے چوری، لوہی بھیرپولیس نے دو لیپ ٹاپ،10 تولے زیورات، چار گھڑیاں ،اور ایک گھڑی کل مالیتی 12 لاکھ روپے چوری ، لوہی بھیر پولیس نے گھر سے 16تولے زیورات اور 2 لاکھ نقدی چوری ، کورال پولیس نے گھر سے دو گائیں چوری ، شہزاد ٹائون پولیس نےدکان سے موبائل مالیتی 60ہزار روپے چوری، شالیمار پولیس نے مختلف طلائی زیورات مالیتی 7 لاکھ روپے چوری کے مقدمات درج کر لئے۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین