آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کی سمری مسترد اورقیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیےاشیائے خوردونوش اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کے حکمران ملک کو اسلام کی بالادستی اور جمہوری حکمرانی سے بہرہ ور کرنے کی بجائے ہمیشہ اپنے طبقاتی مفادات اور عالمی قوتوں کے ایجنڈے کو ترجیح دیتے رہے۔ جس کے نتیجے میں آج ملک نہ صرف معاشی طور پر تباہ حالی کا شکار ہے بلکہ بحرانوں سے ملک میں اضطراب اور بے چینی کی کیفیت ہے قومی مختاری اور ملکی سالمیت بھی دائو پر لگ چکی ہے۔ غلامانہ پالیسیوں کے تسلسل نے ملک کی بنیادیں ہلا کررکھ دیں ان پالیسیوں نے سوائے ملک کو نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں دیا۔ آج تک کوئی سیاسی ادارہ مضبوط نہ ہو سکا اگر پاکستان میں آئینی ادارے خودمختار ہوتے تو آج ملک میں عدم استحکام نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے متفقہ بار آور فیصلوں اورآزادانہ پالیسیوں سے نہ صرف عوامی مسائل کو حل کر سکتی ہے بلکہ ملک میں سیاسی معاشی اور اقتصادی انقلاب برپا کرنے سے ملک میں استحکام لاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی بالادستی سے روگردانی کی سزا ہمیں قومی طبقات اور اداروں کی باہمی کشمکش کی صورت میں مل رہی ہے جب تک ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی نہ ہو ان بحرانوں سے نجات ممکن نہیں۔
کوئٹہ سے مزید