پشاور(وقائع نگار) شہری دفاع کے عالمی دن کی مناسبت سے سول ڈیفنس ٹریننگ سکول پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد انور تھے ۔ تقریب کے دوران ملبے تلے دھبے لوگوں کو نکالنے اور بلند و بالا عمارت سے زخمیوں کو نجات دہی کے مختلف طریقوں سے نیچے لانے کا عملی طور پر مظاہرہ کیا گیا ۔ تقرییب کے دوران شہری دفاع کے عالمی دن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی اور کہا کہ ہم سب کے لئے یہ نہایت مسرت کی بات ہے کہ ہم ہر سال پاکستان میں عالمی یوم شہری دفاع ’’انٹرنیشنل سول ڈیفنس آرگنائزیشن ‘‘ کے دوسرے ممبر ممالک کی طرح جوش و جذبے سے مناتے ہیں ۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں شہری دفاع کی تربیت اور شعور پیدا کرنا اور انہیں تربیت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے اور انہیں شہری دفاع میں شمولیت کی دعوت دینا ہے تاکہ یہ تنظیم مضبوط بنیادوں پر قائم ہو سکے ۔