نواب شاہ کی شہید بے نظیر یونیورسٹی میں پاکستان ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ملک بھرکی مختلف بائیس یونیورسٹیوں کی طالبات نے حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور بیڈ منٹن کورٹ میں مقابلوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ وائس چانسلر امانت علی جلبانی اور ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے مقابلے جیتنے والی ٹیموں کو انعامات اور شیلڈیں دیں ۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے طالبات کو خوب داد دی۔