• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کو حکومتی اتحاد کے 9 اضافی ووٹ ملے

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست جیت کر ایوان بالا کے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی حمایت میں بھرپور مہم چلائی جبکہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے اپنے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے بھرپور زور لگایا۔

قومی اسمبلی کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں حکومتی ارکان اسمبلی نے بھی عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں یوسف رضا گیلانی کو ترجیح دی اور انہیں 9 اضافی ووٹ پڑے۔

پارلیمان میں سینیٹ الیکشن کی سب سے بڑی سیٹ پر ہونے والے انتخابات میں حکومتی درخواست پر دو بار ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

ریٹرننگ افسر نے اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 169 ووٹ ملے جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے 164 ووٹ لے سکے۔

اس نشست پر حکومت اور اپوزیشن کے امیدواروں کے درمیان 5 ووٹوں کا فرق ہے جبکہ اس دوران 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

دوسری طرف اسلام آباد ہی سے خواتین کی نشست پر حکومتی امیدوار فوزیہ ارشد 174 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ن لیگی امیدوار فرزانہ کوثر 161 ووٹ لینے میں کامیاب رہیں۔

تازہ ترین