• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عوام کومزید دھوکا دینے کے چکروں سے نکلیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا سینیٹ الیکشن کے دوران کنڈکٹ غیر سنجیدہ رہا۔ مفادات اور مک مکاؤ کی سیاست میں نقصان ملک اور قوم کا ہی ہورہا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔ انکا کہنا ہے کہ مزید یوٹرنز لینے کا بھی ٹائم گزر چکا، قوم جواب مانگ رہی ہے۔ ملک میں بلدیاتی الیکشن ہوئے نہ ہی الیکٹورل ریفارمز ہوسکیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عوام کومزید دھوکا دینے کے چکروں سےنکلیں۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کیخلاف ہتک آمیز الفاظ پر حکومت چیئرمین کشمیر کمیٹی کو برطرف کرے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا۔ 


سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی حکومت نے عوام کو سب سے زیادہ دھوکہ دیا۔ حکومت نے عوام میں مہنگائی، بیروزگاری، غیر ملکی قرضوں کے تحائف وافر مقدار میں تقسیم کیے۔ آزمائے ہوئے وڈیروں اور استعمار کے نمائندوں کا وقت گزر چکا۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشن کے مذاکرات اور اعلامیے پر علی گیلانی کےخدشات کو دورکرنا چاہیے تھا۔ علی گیلانی نے سوال اٹھایا تھا کہ خفیہ مذاکرات اور معاہدوں کی پاسداری کے عزم کا کیا مطلب ہے۔ حکومت نے سوال کے جواب سے گریز کیا۔

تازہ ترین