آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مجھے اپنی جلد پسند ہے، سائرہ یوسف کا ناقدین کو جواب

کراچی (مانیترنگ ڈیسک)پاکستان میں مداحوں کی جانب سے جہاں اداکاروں کو پسند کیا جاتا ہے وہاں یہ مطالبات بھی دکھائی دیتے ہیں کہ اداکارائیں گوری ہوں، ان کا قد لمبا، ان کی اسکن (جلد) بے داغ ہو اور وہ دُبلی پتلی ہوں۔سوشل میڈیا پر مختلف اداکاراؤں کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی انہیں اپنے کچھ بیانات پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گزشتہ برس نومبر میں اداکارہ سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دیے تھے۔اور اب ایک مرتبہ پھر اداکارہ سائرہ یوسف اپنی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں جس میں موضوع بحث ان کے چہرے کی ʼجلدہے۔دو روز قبل سائرہ یوسف کی بہن پلوشہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کی تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ سائرہ یوسف کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل پلوشہ یوسف کی ٹیم نے کیا جو ایک فیشن اسٹائلسٹ ہیں۔سائرہ یوسف کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر اکثر سوشل میڈیا صارفین نے خوبصورت جلد نہ ہونے پر تنقید کی اور کچھ نے کہا کہ وہ ʼزیادہ عمر کی لگ رہی ہیں۔کچھ افراد نے سائرہ یوسف کا چہرہ قریب سے دیکھنے پر بہت زیادہ حیرت کا اظہار کیا۔تو دیگر نے پلوشہ یوسف کی تعریف کی انہوں نے تصویر کو ایڈٹ نہیں کیا اور اداکارہ کی اصل خوبصورتی دکھائی۔کچھ صارفین نے کہا کہ اس تصویر نے انہیں اپنی خامیوں کو قبول کرنے کا اعتماد دلایا۔بعدازاں اداکارہ سائرہ یوسف نے بہت سادہ انداز میں خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

دل لگی سے مزید