• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمپسز میں طلباء کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے ، اساتذہ وفاقی اُردو یونیورسٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے قائم مقام وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپسز میں طلباء کے داخلے پر پابندی فوری طور پر ختم کر کے دیگر جامعات کی طرز پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت تعلیم و تحقیق کے سلسلے کا آغاز کیا جائے۔شعبہ جات کے سربراہان کو اس سلسلے میں کلی اختیار دیا جائے کہ وہ کراوڈ منیجمنٹ کے اصولوں کے تحت طالب علموں، اساتذہ اور معاون تدریس عمال کی مناسب تعداد کو شعبہ میں طلب کرکے تعلیمی عمل کا آغاز کریں۔اکیڈمک کونسل کے فیصلوں پر غور کرنے کے لیے اساتذہ نے آن لائن اجلاس طلب کیا۔

تازہ ترین