• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پی ڈی ایم کی بڑی کامیابی ہے، شاہی سید

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام منفی ہتکھنڈوں کے باوجود اسلام آباد کی نشست پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پی ڈی ایم اتحاد کی بڑی کامیابی ہے. یوسف رضا گیلانی کی فتح سے ثابت ہوا کہ موجودہ حکومت کے پاس سادہ اکثریت نہیں رہی۔بدھ کو اپنے جاری کردہ بیان میں اے این پی کے نومنتخب سینیٹرز حاجی ہداہت اللہ اور ارباب عمر فاروق کاسی سمیت اپوزیشن اتحاد کے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا سینیٹ الیکشن ایک نئے جمہوری دور کا آغاز ثابت ہوگا. حکومت کی تمام منفی ہتکھنڈوں کے باوجود اسلام آباد کی نشست پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پی ڈی ایم اتحاد کی بڑی کامیابی ہے۔

تازہ ترین