• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی باڈی بلڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،پو لیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجر کو بھی ڈکیتی کی واردات میں قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتا ر 5رکنی گروہ گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین سے زیادتی بھی کرتا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ،ایک لاکھ روپے زائد نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

تازہ ترین