• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

27 Persons Died Due To Poison Sweet
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والی خاتون لاہور کے جناح اسپتال میں دم توڑ گئی، زہریلی مٹھائی سے اموات کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ،واقعے کے متاثرہ مزید 6مریضوں کو ملتان سے جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ۔

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے 9 افراد کووزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 2 روز قبل نشتر اسپتال ملتان سے جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیاتھا۔ان میں بچوں کے ساتھ خواتین اور مرد شامل ہیں ۔ مریضوں میں 35 سالہ نصرت بی بی گزشتہ روز چل بسی ۔

نصرت بی بی کے انتقال کے بعدواقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ، مزید 6متاثرین کو لاہور لانے سے جناح اسپتال میں زیرعلاج مٹھائی متاثرین کی تعداد 14ہو گئی ہے ۔
تازہ ترین