مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب پٹرول کی غیرقانونی آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے کے باعث دکان میں موجود 3افراد بری طرح جھلس گئے، ریسکیو کےمطابق غیرقانونی ایجنسی میں آئل ٹینکر سے پٹرول منتقل کیا جارہا تھا،اس دوران جنریٹر کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جھلسنے والے افراد پرائیویٹ گاڑی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیے گئے تھے،پکڑے جانے کے خوف سے تینوں متاثرہ افراد ہسپتال سے غائب ہوگئے،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔