• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے۔

پی ایس ایل میں ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے متعارف کردہ گگلی چیلنج نے اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے۔


گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے میچ سے قبل پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلال اشرف کے گگلی چیلنج قبول کر کے اسے پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

بلال اشرف نے انتہائی خوبصورتی سے گگلی چیلنج کے اسٹیپس پورے کیے، اس سے قبل ماہرہ بھی اس چیلنج کا حصہ بن چکی ہیں۔

 پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کرکٹ کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین