• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل نے بکنگھم پیلس کے الزامات کا جواب دیدیا

شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والی میگھن مارکل نے بکنگھم پیلس کے الزامات کا جواب دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مشہور امریکی میزبان اوپرا ونفری کو انٹرویو دے رہی ہیں جس میں اُنہوں نے بکنگھم پیلس کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا۔

مذکورہ انٹرویو میں میزبان نے میگھن سے سوال کیا کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر آپ کیا محسوس کرتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں میگھن نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ وہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے میں سرگرم رہیں گے اور ہم چُپ رہیں گے۔

میگھن نے مزید کہا کہ اگر انہیں کچھ چیزوں کو کھونے کا خدشہ ہے تو وہ پہلے ہی بہت کچھ کھو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میگھن کے شاہی خاندان کے اسٹاف ممبرز سے تعلقات کشیدہ تھے۔

سابق اسٹاف رکن نے کہا کہ میگھن نے کئی بار اسٹاف ممبرز کی تضحیک کی۔کشیدہ تعلقات کی وجہ سے میگھن نے دو ذاتی معاونین کو محل سے نکالا تھا۔

دوسری جانب شاہی محل نے میگھن کےمحل کے عملے کو حراساں کرنے کی افواہوں کے بارے میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین