• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کو ٹرول کرنے والے بھارتی کو ڈیل اسٹین کا جواب

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے ملتوی ہونے پر ٹرولنگ کرنے والے بھارتی کو ڈیل اسٹین نے کرارا جواب دے دیا۔

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر بھارتی صارف نے ڈیل اسٹین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیل اسٹین آپ کو مزید وقت مل گیا کہ تاکہ آپ سوچ سکیں کہ پی ایس ایل بہتر ہے یا آئی پی ایل۔


صارف نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ کورونا کے ماحول میں کم از کم منعقدہ آئی پی ایل اختتام پذیر ہوا تھا جبکہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے۔

ڈیل اسٹین نے صارف کو جواب دیتے ہوئے انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا اور بس اتنا کہا کہ ’آپ واقعی مزاحیہ ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان سُپر لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ پر ترجیح دینے کی وجہ بتادی۔

ڈیل اسٹین نے ویب شو پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میں بڑے نام شامل ہوتے ہیں اور پیسے کی بات زیادہ ہوتی ہے جس سے کرکٹ نظر انداز ہوتی ہے۔

37 سالہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل اور لنکا پریمیئر لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ پر اس لیے ترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس میں کرکٹ کو کسی دوسری چیز سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

تازہ ترین