• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہن شریستھا کو شردھا کپور سے شادی کیلئے والد کی اجازت مل گئی

نیپالی نژاد بھارتی فوٹو گرافر روہن شریستھا کے والد راکیش شریستھا اپنے بیٹے کی بالی ووڈ اداکارہ شرادھا کپور سے شادی کے لیے بالکل تیار ہیں۔

اس سے قبل شرادھا کے والد شکتی کپور بھی کہہ چکے ہیں اگر انکی بیٹی، روہن سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انھیں کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ اگر دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے تو پھر میں بخوشی سب کچھ کرونگا۔

یاد رہے کہ روہن اس ہفتے بالی ووڈ کے سینیئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی، اداکارہ شرادھا کپور کی مالدیپ میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں انکے ساتھ نظر آئے تھے، اور ایک تصویر میں دونوں ایکدوسرے کے بہت ہی زیادہ قریب تھے۔ اسکے علاوہ دونوں شردھا کی کزن کی مالدیپ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں بھی ساتھ دیکھے گئے۔


ادھر روہن کے والد سے جب ان کے بیٹے اور شرادھا کے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ جہاں تک مجھے بتایا گیا اسکے مطابق یہ دونوں کالج کے زمانے سے دوست ہیں۔

اسکے علاوہ جوہو میں انکے کئی مشترکہ دوست بھی ہیں، یہ دونوں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہت آگے جا چکے ہیں اور اب اگر یہ شادی کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ یقیناً انکی سمجھ داری اور پختگی پر مبنی فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین