ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے فلم کے جعلی پوسٹر پر ایک پروڈکشن ہاؤس کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔ایک انٹرویو میں سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر نے اجازت کے بغیران کی تصویر استعمال کی ہے۔سنیل شیٹی کاکہنا ہےکہ یہ عمل مکمل طور پر دھوکہ ہے اور اس کے خلاف انہوں نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت جمع کرادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی فلم سائن نہیں کی، نہیں پتہ کہ یہ کس کی فلم ہے اور کون اس میں کام کررہا ہے۔