• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھنا ہوگا علی حیدر کو ٹریپ کیا گیا یا واقعی سودے بازی ہوئی،اعتزاز

کراچی(ٹی وی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا سینیٹ الیکشن پر کیا اثر پڑے گا کچھ کہنا مشکل ہے، علی حیدر نے جو بات کی اس کو ثابت کرنے میں وقت لگے گا، مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو پیش کی تو میرا یہی کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو درست ثابت کرنے کیلئے اوریجنل فارم میں پیش کرنا پڑے گا، جج ارشد ملک کی ویڈیو صحیح ہوتی تو مسلم لیگ ن فوراً ریلیف لے سکتی تھی، دیکھنا ہوگا کیا علی حیدر کو ٹریپ کیا گیا یا واقعی سودے بازی ہوئی، سوال ہے ویڈیو کس نے اور کس ارادے سے بنائی او ر کون اس کی ملکیت لے گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ دوسری آڈیو جو سامنے آئی ہے بڑی واضح ہے ، الیکشن کمیشن نے آڈیو پر ازخود نوٹس لے لیا تو وضاحت دینا پڑے گی۔

تازہ ترین