اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن کے احکامات پر سیالکوٹ کے ڈی سی اور ڈی پی او معطل کردیے گئے ہیں ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے افسر اور ڈپٹی کمشنرذیشان جاویداورپولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈی پی او حسن اسد علوی کو معطل کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔