• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان ایزبیل کیف کی فلم کو پروموٹ کریں گے

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی دوست کترینہ کیف کی بہن ایزبیل کیف کی بھرپور مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ مل کر ایزبیل کیف کی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کو پروموٹ کریں گے۔ یہ فلم 12 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ سلمان خان کی وجہ سے ایزبیل کیف کو یہ فلم ملی۔

اس حوالے سے سلمان خان کے قریبی دوست نے کہا ہے کہ سلمان ایزبیل کیف کی بھرپور مدد کریں گے، اتنا تو بھائی نے کترینہ کو بھی پروموٹ نہیں کیا تھا۔

گزشتہ سال سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایزبیل کیف کا گانا شیئر کرتے ہوئے انکی تعریف بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کئی بالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں اور کافی عرصے سے ایک دوسرے کے قریبی دوست بھی ہیں۔

تازہ ترین