• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن بہاراں میلہ کا افتتاح ،مشیر وزیراعلیٰ کا سٹالز کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)جشن بہاراں میلہ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جیلانی پارک میں ہوئی ، وزیر اعلی پنجاب بزدار کی مصروفیت کے باعث پی ایچ اے کے جشن بہاراں میلہ 2021 کا افتتاح مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کیا۔اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید ، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی سمیت دیگر پی ایچ اے افسران نے شرکت کی ۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے میلہ میں آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج سمیت دیگر سٹالز کا دورہ کیا ۔۔ اس موقع پر میڈیا سے مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ جشن بہاراں میلہ شہریوں کیلئے ایک دلکش اور خوبصورت تہوار ہے۔ میلہ کا بنیادی مقصد پاکستانی ثقافتی کلچر کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نئی نسل متعارف ہو سکےجشن بہاراں میلہ میں ملک کے پانچوں صوبوں کی ثقافت شامل ہے۔
تازہ ترین