• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی سینٹ انتخابات میں کامیابی عوام کی فتح ہے

پشاور(جنگ نیوز ) فوکل پرسن ٹو کامران بنگش و ضلعی نائب صدر ڈسٹرکٹ پشاور انصاف لیبر ونگ زبیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینٹ انتخابات خیبر پختونخوا اسمبلی میں کامیابی خوش آئند ہے۔ سینٹ انتخابات میں کامیابی عوام اور انصاف کی کامیابی ہے معاون خصوصی کامران بنگش نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہے اور سینٹ انتخابات میں بھر پور پلاننگ کر کے کامیابی حاصل کی، سینٹ انتخابات میں 12 میں سے 10 سیٹوں پر کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا کرنا منہ کے بل کرنے کے برابر ہے۔ عوام پی ڈی ایم کے چالو سے باخبر ہے اور عوام کا عمران خان پر بھرپور اعتماد برقرار ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی اپوزیشن کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی پی ڈی ایم کا اتحاد ختم ہو چکا ہے لانگ مارچ سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
تازہ ترین