• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ : زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی


نیوزی لینڈ میں زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک میں 8.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

نیوزی لینڈ سمیت مختلف ملکوں نےجنوبی بحرالکاہل میں موجود اپنے جزائر کیلئے جاری کی گئی سونامی وارننگ ختم کردیں یا ان میں کمی کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک میں طاقتور زلزلے کے بعد جنوبی بحرالکاہل کے جزائر میں سونامی کی وجہ سے 11فٹ تک بلند لہر اٹھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جبکہ ساحلی علاقوں کے قریب رہنےوالوں کو بلند مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب خطرہ ٹل گیا ہے اور لوگ واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔

تازہ ترین