• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعصام الحق بھارتی کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کیلئے پرجوش

‏ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ وہ بھارتی کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ مل کر دوبارہ کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں کیونکہ اُن کی اور روہن بوپنا کی جوڑی سات برس کے بعد ایکشن میں ہوگی۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں اعصام الحق نے کہا کہ بوپنا کے ساتھ میلبرن میں بہت وقت گزارا، اسی دوران جوڑی بنانے کا فیصلہ کیا۔

اعصام الحق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کھیل کے دوران امن کا پیغام دیا ہے، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کا مثبت اور پُر امن امیج دنیا میں جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ اللّہ کرے اس پارٹنر شپ اور دوستی کو پاکستان اور بھارت میں پزیرائی ملے اور اُمید ہے کہ پاکستان اور بھارت میں اس پارٹنر شپ کو مثبت لیا جائے گا۔

اعصام الحق نے مزید کہا کہ ابھی صرف ایک ٹورنامنٹ کے لیے اکٹھے ہو ئے ہیں، مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لیے ہم بات چیت ضرور کریں گے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت جوڑی رواں ماہ میکسیکو میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

تازہ ترین