• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کیس، ریا چکرورتی سمیت 32 افراد کیخلاف چارج شیٹ تیار

بھارتی اینٹی ڈرگ ایجنسی (این سی بی) کی جانب سے آنجہانی ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی سمیت 32 افراد کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ سال جون میں خود کشی کرنے والے ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں آ ج سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور اُن کے بھائی شویک سمیت 33 افراد کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کی جانب سے ڈرگ کیس رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی جو کہ 1200 صفحات پر مشتمل ہے، این سی بی کی اس رپورٹ میں 200 سے زائد افراد کے بیانات شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایس سی بی کی جانب سے گزشتہ سال جون میں سشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس دوران سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور اُن کے بھائی شوویک کو بھی نارکوٹکس کی مختلف سیکشن کے تحت گرفتار کر کے شامل تحقیق کیا گیا تھا، بعد ازاں ریا چکروتی اور اُن کے بھائی شویک کوضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 33 افراد کے خلاف تیار کی گئی چارج شیٹ  میں سے 8 افراد تا حال زیر حراست ہیں۔

تازہ ترین