پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 سے 31 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 527 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 128 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 998 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 91 لاکھ 35 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 17 ہزار 117 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 56 ہزار 769 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 164 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 405 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 51 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 510 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 258 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 99 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 45 ہزار 78 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 504 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 97 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 409 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 308 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔