قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں گیپ کی وجہ سے بیرون ملک مشکلات پیش آتی ہیں۔
سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں ابھی گیپ ہے ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے جنہیں موقع دیا جائے اس میں تسلسل ہوناچائیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کا ٹریننگ کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ آف سیزن میں کھلاڑیوں کو اچھی پریکٹس مل رہی ہے جو خامیاں دور کرنے کا اچھا موقع ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں گیپ کی وجہ سے بیرون ملک مشکلات پیش آتی ہیں پاکستان کی دوسرے ممالک سے کنڈیشنز مختلف ہیں اس سے بھی فرق پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد یوسف اور یونس خان کے تجربے سے ہمیں فائدہ ہو رہا ہے۔