• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 62 لاکھ 91 ہزار 845 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 83 ہزار 173 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 17 لاکھ 61 ہزار 249 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 89 ہزار 619 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 19 لاکھ 47 ہزار 423 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 636 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 26 ہزار 86 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 88 لاکھ 99 ہزار 8 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 13 ہزار 934 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 93 ہزار 442 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 584 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار 761 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 61 ہزار 188 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 96 ہزار 506 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 88 ہزار 285 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 1 ہزار 159 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 25 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 42 لاکھ 1 ہزار 358 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 87 ہزار 835 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 38 لاکھ 35 ہزار 595 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 70 ہزار 501 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 42 ہزار 358 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 98 ہزار 974 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 29 لاکھ 99 ہزار 119 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 839 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 27 لاکھ 46 ہزار 158 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 72 ہزار 7 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 84 ہزار 306 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 514 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 78 ہزار 708 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 85 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 952 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 سے 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 527 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 128 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 998 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 91 لاکھ 35 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 17 ہزار 117 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 56 ہزار 769 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین