آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

موت کے قریب ہوں، میں تو آدھا قبر میں ہوں، جیکی شروف کا مذاق

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار جیکی شیروف نے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کو ایک ایمبولینس کا عطیہ دیا ہے، یہ تقریب اداکارہ آشا جھلکا نے منعقد کی۔ 

اس موقع پر جب جیکی شیروف گفتگو کرنے کے لیے اسٹیج پر آئے اور جو کچھ انھوں نے کہا کہ اس پر وہاں موجود تمام لوگ قہقے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

ایک موقع پر انھوں نے اپنی بڑھتی عمر کے حوالے سے مذاق بھی کیا اور کہا کہ وہ اپنی موت کے قریب ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو خیال رکھنا اور محبت کرنا چاہئے، یہ بہت اہم ہے۔ 


باقی تو سمجھیں کہ میں تو آدھا قبر میں  بیٹھا ہوں، جب آشا جھلکا نے انھیں انکے ان جملوں پر ٹوکا تو جیکی شیروف نے کہا کہ نہیں نہیں 90 تک کھینچ ہی لونگا، اور میں اپنی بات کررہا ہوں۔ 

جیکی شیروف نے کہا کہ انکا بیٹا ٹائیگر شیروف جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کافی دلچسپی رکھتا ہے، جیکی نے آشا سے کہا کہ اگر انھیں جانوروں کے لیے مزید ایمبولینس درکار ہوں تو انھیں بتائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید