• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے، فہمیدہ مرزا

 وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا  کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔

اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے کی جانب سے اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کریں۔

 فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تحفظات کے باوجود وزیراعظم پر اعتماد ہے، ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سندھ میں ووٹ بیچے، ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

تازہ ترین