• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی تب ہی کرونگا جب سلمان خان کرینگے، میکا سنگھ

بھارتی گلوکار اور پرفارمر میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان کے بعد صرف وہی ’ہمیشہ کے کنوارے‘ ہیں۔ 

اپنی شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے گلوکار دلیر مہندی کے چھوٹے بھائی میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ اپنے کنوارے پن کا یہ ٹیگ مزید کچھ عرصے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ 

انڈین پرو میوزک لیگ شو کے موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے لیے شریک حیات کی تلاش میں ہیں، لیکن وہ تب ہی شادی کرینگے جب سلمان خان بھی ایسا کرینگے۔ 

واضح رہے کہ میکا سنگھ پنجاب لائنز ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ جبکہ دیگر کپتانوں میں کیلاش کھیر، ساجد خان، شان، انکیت تیواڑی، جاوید علی، اسیس کور، بھومی تریویدی، اکریت ککڑ، پائل دیو، نیہا بھاسن اور شلپا رائو شامل ہیں۔ 


میکا سنگھ نے کہا وہ یقیناً شادی کے لیے لڑکی دیکھ رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ مجھے انڈین پرومیوزک لیگ سے ہی کوئی مل جائے، لیکن شادی اسی وقت کرونگا جب سلمان خان شادی کرینگے۔ اس وقت تک میں کنوارپن کی اس زندگی کے مزے اڑاؤں گا۔

انھوں نے کہا کہ جیسا کہ ساجد بھائی نے کہا کہ میں سلمان خان کے بعد فلم انڈسٹری کا ہمیشہ رہنے والا کنوارہ ہوں تو میں اس کو جس قدر ممکن ہوا برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین