• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سمیت PDM امیدواروں کی کامیابی حق کی فتح ہے، پی پی رہنما

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا) پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم میں کامیابی خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جیت پر پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کے عہدیداران اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر اور دیگر کمیٹی ممبران چوہدری محمد ریاض سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر ، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی ، علامہ قاری محمد عباس صدر مذہبی اُمور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ محترم آصف نسیم راٹھور، بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کے ممبران میاں افضل خالد ، چوہدری محمد زمان ، سلطان حیات ، چوہدری علی شان لیڈز ، ناہید خان لندن ، مرزا سرفراز احمد گلاسگو ، صاحبزادہ اکرامُ الحق لنکا شائر ، سردار عبد الرحمان خان بریڈفورڈ ،محمد سعید مغل او بی ای ، راجہ غضنفر خالق سابق میئر بریڈفورڈ ، چوہدری محمد نذیر پی آر او بریڈفورڈ، محمد عمران واحد ، گُلزار خان صدر پی پی پی لنکا شائر اینڈ نارتھ ویسٹ ، غزالہ خان چیف آرگنائزر پی پی پی شعبہ خواتین برطانیہ ، چوہدری عبد القیوم نائب صدر پی پی پی برطانیہ ، چوہدری شاہنواز صدر پی پی پی مڈلینڈ ، رضیہ چوہدری صدر نارتھ ویسٹ پی پی پی شعبہ خواتین، پی پی پی کے سینئر رہنما ریاض خان لندن ، چوہدری اصغر علی چارلی سینئر نائب صدر یارکشائر کمیٹی، چوہدری کرامت حسین بریڈفورڈ ، راجہ عبد القیوم برمنگھم چوہدری ارشاد برمنگھم ، نصراللہ مغل مانچسٹر ، ندیم اقبال سمیلہ ، چوہدری یعقوب حسین صدر پی پی پی لیڈز ، چوہدری عبد القیوم ماموں ، محمد امیر حیدر تالپور، چوہدری اعجاز بوہا ، چوہدری منظور حسین ، محمد حسین جعفری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی واضح کامیابی خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی وفاقی دارُالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی اہم ترین سیٹ پر جیت عمران خان کی اور اس کے اتحادیوں کی ناکامی اور بڑا اپ سیٹ ہے ۔انہوں نےکہاکہ یہ بات تو روز روشن کی طرح کُھل کر سامنے آ چکی ہے کہ یہ نااہل سلیکٹڈ عمرانی حکومت کی تین سالہ بدترین کا ر کرد گی کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے کی پاداش میں اور لوگوں پر کمر توڑ مہنگائی کے ہر روز بم گرانے کی کی جہ سے اپوزیشن کے علاوہ اُن کی اپنی پارٹی کے ممبران نے اعلانیہ طور پر انہیں مسترد کر تے ہوئے پی ڈی ایم کو ووٹ دئیے ہیں عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ایسےبُری طرح دھکیل دیا ہے کہ عوام خود کُشیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی در اصل حق کی فتح ہے ہم سید یوسف رضا گیلانی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کو سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت اور کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین