• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راچڈیل (نمائندہ جنگ)برطانیہ کی معر وف سماجی شخصیات بھائی طارق کنگ ٹاہر راچڈیل، بھائی رفعت ، بھائی آصف اور بھائی شیراز کے بہنوئی قیصر جمیل آف مانچسٹر روڈ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔مرحوم کی وفات پر سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات ، پاکستانی کیمونٹی رہنمائوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اہل خانہ کی طرف سے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس اور موجودہ پابندیوں و حالات کے تناظر میں مرحوم کی فاتحہ خوانی کیلئے گھر یا مسجد میں تعزیت کا اہتمام نہیں کیا جا سکا، عزیز واقارب اور دوست احباب مرحوم کیلئے گھر سے دعا اور ٹیلی فون پر تعزیت کریں۔
تازہ ترین