• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن جاری

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) گریٹر مانچسٹر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مقامی افراد کو رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ویکسین سنٹر نارتھ مانچسٹر جامع مسجد کے انچارج ڈاکٹر سرفراز میاں شفقت کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھر میں ایک کروڑ نوے لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اب تک کوئی بھی شخص ویکسین کے برے اثرات سے متاثر نہیں ہوا ہے ،لوگوں کو ویکسین کےبارے میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈا پر کان نہیں دھرنے چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس مہلک ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اپنی باری پر ویکسین ضرور لگوائیں۔ بیکین میڈیکل سروس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طارق چوہان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو ویکسین لگا رہے ہیں اس کے کوئی برے اثرات مرتب نہیں ہوتے اور ویکسین لگوانے سے آپ کورونا وائرس سے 100 فیصد محفوظ ہو سکتے ہیں ۔ پاکستان نژاد ڈاکٹرز کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز آف دی یوکے (اے پی پی ایسی یو کے) کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ انہوں نے کلینک سے ویکسین لگوایا ہے جو کہ بالکل محفوظ اور فائدہ مند ہے، اس بارے میں منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، دراصل ویکسین کا کوئی بھی نقصان نہیں ان کا کہنا کہ ہم خوش قسمت ہیں برطانیہ میں رہ رہے ہیں جہاں سب سے پہلے ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوا ان لوگوں سے پوچھیں جنکو ویکسین کی سہولت میسر نہیں ہے ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوا کر اپنی اور دوسروں کی جان بچانا انسانیت کی خدمت کا اعلیٰ ترین مقام ہے۔
تازہ ترین