• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا گیا ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی موسی گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی گئی،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

تازہ ترین