• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم جو اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں وہ آئین میں درج نہیں، رضا ربانی


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز آئین کی دفعات کے مطابق نہیں،آئین کے تحت صدر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتا ہے، رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں اعتراف کیا کہ ان کی جماعت کے 15/16 ممبران نے پارٹی حکم کے مطابق ووٹ نہیں دیا ۔ ان ایم این ایز کے خلاف کاروائی کے بغیر اعتماد کے ووٹ کا کوئی فائدہ نہیں ۔ یہ پی ٹی آئی کا دوہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم جو اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں وہ آئین میں درج نہیں ۔ آئین میں واضح لکھا ہے کہ جب صدر مطمئن ہو کہ وزیر اعظم ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رکھتا ۔ تب صدر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گا۔

تازہ ترین