پشاور(وقائع نگار)مرغی اور دیگر اشیاء خوردو نوش کے نرخ میں اضافے کےبعد دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر لیا ہے جبکہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو ہوا لگ گئی وہاں دودھ فروشوں نے اضافی نرخ لینا شروع کر دیا ہے شہر بھر میں دودھ فروش نے اپنی من مانی قیمتوں میں دودھ بیچنا شروع کر رکھا ہے ضلعی انتظامیہ کے نرخنامے کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں دودھ140 اور 150روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے پشاور کے علاقے صدر ، نوتھیہ، اندر شہر، گلبہار ، فقیر آباد، دلزاک روڈ ، ہشتنگری ، یکہ توت، بھانہ ماڑی سمیت متعدد علاقوں میں دودھ فی لیٹر 140 روپے میں فروخت ہورہا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کیا جائے۔