• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بلاول کل حمزہ شہباز سے ملیں گے


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے اور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔

لیگی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اتوار کی دوپہر حمزہ شہباز سے ملنے ماڈل ٹاؤن جائیں گے، جہاں حمزہ شہباز ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک، پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تازہ ترین