• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا اعتماد مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے سے بحال ہوگا،علامہ عون نقوی

کراچی (پ ر)عالم دین اور جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما علامہ عون نقوی نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے سے بحال ہوگا،انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مسائل کی طرف توجہ دیں اپنے انتخابی منشوراور اعلانات کو عمل جامہ پہنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسینی مشن شاہ فیصل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ فوج اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر جموریت کو فروغ دیا،وزیر اعظم عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر بھی توجہ دیں، اس موقع پر علامہ عمران زیدی،علامہ حبیب حیدر،علامہ اعجاز زیدی،علامہ ارتضیٰ کاظمی،علامہ عدنان زیدی نے بھی خطاب کیا،شبر رضا،ریاض زیدی،رضی رضوی،علی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین