• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل جب بھی دوبارہ شروع ہوا تو واپس آنے کیلئے پرامید ہوں، ڈیوڈ گاور

پی ایس ایل جب بھی دوبارہ شروع ہوا تو واپس آنے کیلئے پرامید ہوں، ڈیوڈ گاور


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے ڈیوڈ گاور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شاندار استقبال کے بعد واپس جانے پر بہت افسردہ ہوں۔گاور تقریبا بیس سال بعد پاکستان آئے تھے۔ہفتے کوڈیوڈ گاور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کمنٹری باکس میں واپس آکر بہت لطف اندوز ہوا۔پی ایس ایل جب بھی دوبارہ شروع ہوا تو واپس آنے کیلئے پرامید ہوں، میرے دورے کو شاندار بنانے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین