• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا وڈیو چینل تشدد کے خطرے تک معطل رہے گا‘ یوٹیوب انتظامیہ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب کی چیف ایگزیکٹو سوسن ووجکی کا کہنا ہے کہ تشدد کا خطرہ برقرار رہنے تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آن لائن وڈیو شیئرنگ چینل معطل رہے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ٹرمپ کے چینل کی عارضی معطلی جاری رہے گی، جب تشدد کا خطرہ کم نہ ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سابق امریکی صدر نے قوانین کی خلاف ورزی کی تو ان کا چینل دوبارہ معطل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی پارلیمان پر حملے کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 جنوری کو معطل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین