• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پوسٹ اسلام آباد کا ملتان جی پی او کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد اعجاز احمد منہاس نے ملتان جی پی او کا معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹاف کی کمی کو بہت جلد دور کیا جائے گا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم نواز پوسٹ ماسٹر جنرل، نعمان فلاح الدین وردگ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (ایڈمن)، شاہد جاوید ملک ریجنل ڈائریکٹر پوسٹل لائف انشورنس ملتان ودیگر پوسٹل افسران ہمراہ تھے۔ فیاض احمد میکن چیف پوسٹ ماسٹر ملتان نے جنرل پوسٹ آفس ودیگر سب پوسٹ آفسز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ، ڈائریکٹر جنرل نے موقع پر موجود آرمی پوسٹل اور پی ٹی سی ایل پیشنرز کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات صادر کیئے۔
تازہ ترین