پشاور (لیڈی رپورٹر)یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز کےپراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب نے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جدید نصاب تعلیم کو بھی متعارف کروایا گیا ہے ۔ جس سے لوکل چیلنجز سے نبٹنے میں مدد فراہم ہو گی ۔ پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی معیار کے سولر پینلز کو مارکیٹ میں لانے سے قبل ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزارنے کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ یونٹ نے کام شروع کر دیا۔ اان ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز ور یو ایس ایڈ کے تعاون سے پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں رسمی تعلیم کی بجائے جدید تعلیم کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں چار ماسٹرز اور دو پی ایچ ڈی ایکسچینج پروگرام بھی شامل ہیں ۔ جس سے پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور خوراک جیسے چیلنجز سے نبٹنے کے لئے ورک فورس کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔ سولر پینلز کی عمر، پائیداری اور مضبوطی کو جانچنے کے بعد پینلز کو فروخت کے لئے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ جس غیر معیاری سولر پینلز کو فروخت سے روکا جا سکے گا۔ اسکے ساتھ ساتھ زراعت اور پانی کے مسائل پر بھی کام کیا جا رہا ہے