• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں استحکام نہیں آسکتا، امریکی محکمہ خارجہ

دبئی (سبط عارف) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں استحکام نہیں آسکتا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اُردو ترجمان زید تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کا شراکت دار اور افغانستان کا ہمسایہ ہے ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور دیگر اہم امور میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

تازہ ترین