• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا حمزہ شہباز کو فون یوسف گیلانی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہبازکو ٹیلی فون کرکے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی بھرپورحمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی جانب سے دی گئی ظہرانے کی دعوت قبول کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو زرداری کوکل لاہور میں ظہرانے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین